کسی کے پاوں پکڑ کر نہیں عوام کا ہاتھ پکڑ کر جیتوں گا، چودھری نثار
ٹیکسلا :(مشرق نیوز) سابق وفاقی وزیروآزاد امیدوار چودھری نثار نے کہا ہے اقتدار چاہئے ہوتا تو اہم ترین وزارتوں کو نہ چھوڑتا،کسی کے پاوں پکڑ کر نہیں عوام کا ہاتھ پکڑ کر انتخاب جیتوں گا،ماضی میںایک دوسرے کو گالیاں دینے والے شکست کے خوف سے بغلگیر ہیں۔
واہ کینٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہاہمیشہ اصولوں کی سیاست کی، اقتدار کی خاطر کسی کے دروازے پر نہیں گیا، مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو نہیں بھول سکتا،میرے ووٹرز کو کبھی اپنے فیصلے پر شرمندگی نہیں ہوگی۔



















