توشہ خانہ کیس میں مزید4گواہوں کے بیانات قلمبند

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان، اہلیہ بشریٰ کےخلاف توشہ خانہ ریفرنس میںمزید 4گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے۔

احتساب عدالت کے جج بشیر نے اوپن سماعت کی، عدالت میں نیب پراسیکیوٹرز، وکلا صفائی، بانی پی ٹی آئی ،بشریٰ ،11 صحافیوں اور پی ٹی آئی کے 25 کارکنوں کو رسائی دی گئی،عدالت نے مزید 4گواہوں کے بیانات قلمبند کیے اور سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔