گجرات: (بیورورپورٹ) الیکشن اپنا اپنا،گجرات سے 5 بھائی ایک ہی ضلع سے3سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر الیکشن میں قسمت آزمائیں گے۔
عام انتخابات میں چودھری عابد رضا قومی ،4 چھوٹے بھائی صوبائی اسمبلی کےلئے میدان میں اتریں گے،ن لیگ کے ڈویژنل صدر چودھری عابد رضا این اے 62 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
شبیر رضا، چودھری نعیم اور شاہد صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 28 سے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑیں گے،چودھری ایم علی پی پی 33 سے ن لیگ کے امیدوار ہیں۔
الیکشن اپنا اپنا،گجرات کے 5 بھائی 3 جماعتوں کے امیدوار



















