لاہور (اپنے رپورٹر سے) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے بدھ کے روز لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈی اے) کا دورہ کیا اور ون ونڈوسیل اور زیر تعمیر آئیڈنٹی فکیشن سیل کا معائنہ کیا۔انہوں نے شہریوں سے سروسز کی فراہمی بارے دریافت کیا اورحکام کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔ریکارڈ سفٹنگ میں تیزی لانے پر ایل ڈی اے کی تعریف کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ دو ماہ میں ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن مکمل ہونے کے بعد سروسز کی فراہمی کے حوالے سے ایل ڈی اے ایک مثالی ادارہ بن جائیگا۔ انہوں نے جوہر ٹان کی ڈیجیٹائزیشن و سفٹنگ کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے پر ڈی جی ایل ڈی اے اور انکی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔بعد ازاں چیف سیکرٹری نے ایل ڈی اے سے متعلقہ امور پر اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹان پلاننگ اور ہاسنگ ونگز میں آئی ٹی بیسڈ اصلاحات لائی جائیں اور نقشے کی منظوری کے لیے کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر خدمات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نقشے کی منظوری اور ملکیت ٹرانسفر کے عمل کو مزید آسان کیا جائے اور شہریوں کو بلاوجہ چکر نہ لگوائے جائیں۔ چیف سیکرٹری نے کاروباری افراد کی سہولت کے لیے کمرشل املاک کے نقشوں کی منظوری کے ایس و پیز کو آسان بنانے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایل ڈی اے میں جاری ریفارمز بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ جوہر ٹان، سبزہ زار اور فیصل ٹان کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن مکمل کر لی گئی ہے جبکہ باقی سوسائٹیوں پر کام دن رات جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران55ہزار سے زائد پلاٹوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کا کام مکمل کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز، چیف انجینئر ایل ڈی اے، چیف ٹان پلانر، ڈائریکٹر پی ایل آر اے، ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر آئی ٹی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















