پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا

لاہور:(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا ،فیصلہ سی ای سی اجلاس میں کیا گیا۔

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کی طرف سے وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر بلاول بھٹو زرداری کا نام پیش کیا،سی ای سی نے متفقہ طور پر منظوری دےدی۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا سابق صدر آصف زرداری اور پارٹی کامشکور ہوں، چاروں صوبوں میں انتخابی مہم چلائیں گے،تقسیم کی سیاست دفن کرنا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پی پی نے مزید کہا کسان کارڈ متعارف ، غریبوں کو 30 لاکھ گھر بناکر دیں گے،مفت و معیاری علاج کی سہولت فراہم کرینگے،پی ٹی آئی ،ن لیگ اشرافیہ کی نمائندہ ہیں،8فروری کو انتخابات ضرور ہوں گے۔