نوا ز شریف کے کاغذات منظوری کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

لاہور: (اپنے نمائندے سے)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف کی این اے 130 سے کاغذات کی منظوری کےخلاف اپیل سماعت کےلئے مقرر کردی گئی۔

جسٹس رسال حسن سید بدھ کو اپیل پر سماعت کریں گے،عوامی محاذ کے سربراہ اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے موقف اپنایانوازشریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قراردیا، نوازشریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات منظور کئے، نااہل قرار دیا جائے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم وصدر ن لیگ شہباز شریف کے حلقہ این اے 132 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کےخلاف اپیل دائر کردی گئی،شاہد اورکزئی نے اپیل میں موقف اپنایا شہباز شریف سپریم کورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ ہیں، کارکنوںکے ذریعے حملہ کرایا، شہباز شریف کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکا ،ٹریبونل ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔