اسلام آباد(بیورورپورٹ)2018کی طرح2024کے انتخابات بھی منصفانہ ہونے کا امکان تاریک نظر آرہا ہے،پلڈاٹ نے ملک میں جمہوریت کے معیار پر سالانہ رپورٹ جاری کردی۔
پلڈاٹ نے کہا انتخابی عمل 2024 جاری ہے، بین الاقوامی جمہوریت کی درجہ بندی کے تھنک ٹینکس نے انتخابی آمریت کہا ،70سال سے کوئی بھی درست قدم نہیں اٹھایا گیا،سیاسی جماعتیں اور مقبول رہنما مسلسل اعتماد کے بحران کا شکار رہتے ہیں، سیاسی جماعتوں و رہنماو¿ں کی سیاسی قسمت کا انحصار مقبولیت یا پالیسیوں نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کو مثبت طور پر مصروف رکھنے کی مہارت پر منحصر ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا پاکستان میں سیاسی عمل سیاسی مہمات کو اسٹیبلشمنٹ کے حامی ،اینٹی اسٹیبلشمنٹ کے درمیان گھومنے پر مجبور کرتا ہے،پاکستان کا سیاسی عمل معاشی و گورننس کے مسائل کے سنجیدہ حل پر توجہ مرکوز نہیں کرتا، غیر منتخب نگران حکومتوں کا طویل مدت تک جاری رہنا جمہوریت و آئین کی روح کے منافی ہے،سیاسی عمل میں بار بار مداخلت کے باوجود سیاسی جماعتیں ٹوٹی پھوٹی حکومتیں بنانے کےلئے اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی کی عادی دکھائی دیتی ہیں۔
2018کی طرح2024کے انتخابات بھی منصفانہ ہونے کا امکان تاریک ہے،پلڈاٹ رپورٹ



















