پشاور (بیورورپورٹ)سابق وزیراعلیٰ و چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے کہا ہے کسی پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کررہے، اپنے منشور پر عمل کریں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزخٹک نے کہاسیاسی مقابلہ سیاست کے میدان میں اچھا ہوتا ہے، مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں، 13 جنوری کے بعد امیدوارسامنے لائیں گے، الیکشن ہو رہے ہیں کوئی خدشہ نہیں، سب الیکشن کی تیاری شروع کریں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنےوالے کو نقصان ہوگا۔
سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کررہے، اپنے منشور پر عمل کریں گے، پرویز خٹک



















