اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے تاحیات نااہل کا راستہ روکیں گے، کھلا میدان نہیں دینگے،انڈر18،19ٹیم کیساتھ بھی لڑیں گے۔
سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے،درخواست ہے عام انتخابی نشان دے دیں،انڈر 18 اور19 ٹیم کےساتھ بھی لڑیں گے، کھلا گراونڈ نہیں دیں گے،بانی پی ٹی آ ئی سے ملاقات اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر ہوئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاٹکٹوں کے معاملے پر ابتدائی مشاورت مکمل کرلی، 2 دن کی مشاورت کے بعد فائنل کرلیں گے،زیادہ تر پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے،عدلیہ اگر پارٹی نشان بحال نہیں کرتی تو کسی بھی نشان پر الیکشن لڑیں گے، 8 فروری کو مخالفین کو شکست ،جیت پی ٹی آئی کی ہوگی،ایک پارٹی کو سنگل آوٹ کر کے نکالاگیاتو جمہوریت کا نقصان ہوگا،پریس کرنے والوں کو ٹکٹ نہیں ملے گا،لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دےدی،مولانا کی پارٹی کے پی اور بلوچستان تک محدود،پنجاب ،سندھ میں سیٹیں نہیں ہوتیں،ہارس ٹریڈنگ سے بنی حکومت کبھی بھی ملک کو استحکام نہیں دے سکتی۔
بیرسٹر گوہر نے کہاتاحیات نااہل کا راستہ روکیں گے،الیکشن اہم عمل ہے، ایک پارٹی کو باہر کرنے سے پارلیمان کمزور، معیشت ڈوب جائےگی،امید ہے 8 فروری کو الیکشن ہوں گے۔
انڈر18،19ٹیم کیساتھ بھی لڑیں گے، کھلا میدان نہیں دینگے، بیرسٹر گوہر



















