بہاولپور:( قاسم بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس افسرسید عباس کے احکامات پرضلع بھر میں نیو ائیر نائٹ پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ،آپریشن کے دوران مختلف کارروائیوں میں 9ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ سول لائینز،سٹی یزمان، سٹی حاصل پور، صدر حاصل پور، نوشہرہ جدید اور تھانہ اوچشریف پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 9ملزموں اقبال، امیرخان، سلطان، کاشف عرف منا، شہزاد، دین، منصور احمد، لیاقت علی اور شکیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 457لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی،گرفتار ملزموں کےخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
اس موقع پر ڈی پی او سید عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے جاری آپریشن خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔سماج دشمن عناصر کے خلاف نئے سال میں بھی اسی طرح کارروائیاں جاری رہیں گی، عوام الناس کی زندگیوں سے کھیلنے والے جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے بہاولپور پولیس اپنے فرائض نبھاتی رہے گی۔
بہاولپور پولیس کی کارروائیاں، 9ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں شراب برآمد



















