سرگودھا: سوئی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ سے چولہے ٹھنڈے، عوام پریشان

سرگودہا :(سحر محمود اعوان) سرگودھا میں سردی کی شدت کے ساتھ ہی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے جو مہنگے داموں ایل پی جی سلنڈر گیس خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے ہوٹلوں سے کھانا منگوانا معمول بنا لیا۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر اور گردونواح میں سردی کی شدت کے ساتھ ہی سوئی گیس کی صبح و شام کے اوقات کار میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے جو مہنگے داموں ایل پی جی سلنڈر گیس استعمال کرنے پر مجبور ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے ہوٹلوں سے کھانا منگوانا معمول بنا لیا۔ اس صورتحال میں صارفین کا کہنا ہے ہم الیکشن میں ووٹنگ کا بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہونگے۔اس لئے لوگوں کو لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔