پاکپتن:(نامہ نگار)اسلام آ باد میں بلوچ خواتین پر تشدد کے خلاف بلوچ فاﺅنڈیشن اور سول سوسائٹی پاکپتن کا پریس کلب پاکپتن میں شدیداحتجاج مظاہرے کی قیادت پیپلزپارٹی کے معروف نوجوان لیڈر مستنصر کامران بلوچ ،معروف دانشور کامریڈ مسعود خالدم، فرحت شاہین بلوچ ایڈووکیٹ، پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر ہمایوں سرور بودلہ، میاں مظہر فرید بلوچ نے کی۔
احتجاجی مظاہرے میں درجنوں افراد نے شرکت کی، مظاہرین نے کہا بلوچستان کے مظاہرین جو اسلام آ باد میں خواتین بچے اور بزرگ افراد احتجاج کر رہے ہیں ہم ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں بلوچستان کے لوگوں کے جو جائز مطالبات ہیں ان کو تسلیم کیا جانا چاہیے بلوچستان کا معاملہ پہلے ہی سنجیدہ لیول کا ہے ریاست کو اس پر خصوصی توجہ دینی چاہیے ،حکومت کو ہٹ دھرمی دکھانے کی بجائے مظاہرین سے مزاکرات کرنے چاہیے اور ان کے مطالبات کو تسلیم کرنا چاہیے ریاستی جبر کو ختم کرنا چاہیے اور جو اسلام آ باد پولیس اور انتظامیہ نے خواتین بچوں بزرگوں پر تشدد کیا ہے وہ قابل مذمت ہے ان کے زمہ داران کو قرار اقعی سزا دینی چاہئے ۔
پاکپتن:خواتین پر تشدد کےخلاف بلوچ فاﺅنڈیشن کا احتجاجی مظاہرہ



















