بلاول بھٹو نے اہم فیصلوں کیلئے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلا لیا

لاہور (سٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلز پارٹی نے اہم فیصلوں کیلئے 3جنوری کو بلاول ہاﺅس لاہور میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔

سی ای سی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات پر اہم فیصلے ہوں گے،انتخابی مہم اور منشورپر بھی تبادلہ خیال کیاجائےگا۔