جے یوآئی نے شاہد خاقان کو ملکر الیکشن لڑنے کامشورہ دےدیا

اسلام آباد (بیورورپورٹ)جے یوآئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سینیٹر عبدالغفور حیدری نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو مری میں آئندہ ملکر انتخابات لڑنے کا مشورہ دےدیا۔

عبدالغفور حیدری نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کرکے عام انتخابات پرتبادلہ خیال کیا،دونوں رہنماو¿ں نے آئندہ بھی ملاقاتیں کرنے پر اتفاق کیا،عبدالغفور حیدری نے مشورہ دےتے ہوئے کہاآئیں ملکر الیکشن لڑتے ہیں۔