3 موٹر سائیکل رکشے کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جارہا ہے،ڈپٹی کمشنر گجرات

گجرات :(فیاض بٹ) موٹر سائےکل کی رجسٹرےشن کا عمل شروع4ماہ کےلئے عارضی نمبر الاٹ ہو گا عارضی نمبر سیکٹریری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی الاٹ کرے گی وضع کردہ اےس او پےز پر عملدرآمد اور وکس سے فٹنس کے حصول کے بعد محکمہ اےکسائز مستقل نمبر الاٹ جاری کرےگا ۔

صفدر حسین ورک نے کہا موٹر سائیکل رکشہ کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جارہا ہے، موٹر سائیکل رکشہ کو 4 ماہ کے لیے عارضی نمبر الاٹ کیا جائے گا، محکمہ ٹرانسپورٹ کے وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے حصول کے بعد محکمہ ایکسائز موٹر سائیکل رکشہ کو مستقل نمبر جاری کرے گا، عارضی نمبر سیکٹریری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی الاٹ کرے گی،عارضی رجسٹریشن جنوری کے پہلے ہفتہ سے شروع ہوگی ۔

ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے کہا کہ موٹر سائیکل رکشہ کی عارضی رجسٹریشن کے لیے لاری اڈا میں قائم موٹر وہیکل ایگزامنر کے دفتر میں رجسٹریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور فوری طور پر اپنی رجسٹریشن کروائیں بغیر رجسٹریشن کے چلنے والے موٹر سائیکل رکشہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی روڈ پر حادثات میں کمی کے لیے بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائیسنس کے بغیر کسی کو گاڑی چلانے کی جازت نہ ہے، کم عمر ڈرائیور کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، والدین کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل، گاڑی دینے سے گریز کریں، موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیںکہ سیکرٹری آر ٹی اے تمام تر معاملات کی نگرانی کریں، فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔