ڈپٹی کمشنر نارووال نے انسداد ڈینگی اقدامات کی موثر مانیٹرنگ کی ہدایت دیدی

نارووال:(حسن نواز ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقدہوا جس میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ سمیت ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔


ڈپٹی کمشنرنارووال نے ڈینگی ٹیموں کو تاکید کی کہ وہ لاروا کی سرویلنس کے حوالے سے تمام ہاٹ سپاٹس کو کلیئر کریں ,تمام متعلقہ افسران انسداد ڈینگی ٹیموں کی نگرانی موثر انداز سے کریں،انسداد ڈینگی ٹیموں کی طرف سے گھروں، جوہڑوں، تالابوں، نرسریوں،قبرستانوں، کاٹھ کباڑ شاپس اور سروس اسٹیشنزکی سرویلنس کریں ،زیر تعمیر عمارتوں اور دیگر ہاٹ سپاٹ کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے۔

ڈی سی نے انسداد ڈینگی کی موثرمانیٹرنگ،سائٹس کے باقاعدگی سے وزٹ کرنے اورڈینگی ٹیموں کی فیلڈ میں موجودگی اور کارکردگی کوچیک کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔اجلاس کے سی ای او ڈاکٹرنویدحیدراورڈی ایچ او ڈاکٹرمحمدطارق نے اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنرنارووال کو بتایاکہ رواں ہفتے کے دوران 74آوٹ ڈورٹیموں کی طرف سے13ہزار566 اور414انڈورٹیموں کی طرف سے 64ہزار674وزٹ کیے گئے جبکہ1463ہاٹ سپاٹ کو سو فیصد چیک کیاگیا۔انہوں نے بتایاکہ اس دوران ڈینگی ایس اوپیز پرعمل درآمدکویقینی بنانے کے لیے 57نوٹسزجاری کیے گئے۔