چیچہ وطنی: (سلطان مصطفائی)چیچہ وطنی شہر اور گردونواح میں مرد و خواتین بھکاریوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا۔
شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ شہر کے چوکوں، بازاروں ، محلوں اور گلیوں میں بھیک مانگنے والے مردو خواتین بھکاری ٹولیوں کی شکل میں بھیک مانگتے نظر آتے ہیں اور جب تک بھکاریوں کو بھیک نہیں مل جاتی تب تک شہریوں کا پیچھا نہیں چھوڑتے ،یہ بھکاری ٹولیوں کی شکل میں پورے شہر میں پھیلے ہوئے ہیں ان کے ہمراہ بچے بھی ہوتے ہیں جو دکانوں کے باہر کھڑے ہر آنے جانے والوں کے پیچھے پڑ جا تے ہیں ، ان بھکاریوں میں جرائم پیشہ افراد بھی شامل ہوتے ہیں ، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
چیچہ وطنی شہر پر بھکاریوں کی یلغار ،وارداتیں بھی بڑھ گئیں



















