چنیوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر/چیئرمین چنیوٹ ایجوکیشنل ٹرسٹ آصف رضا کا احسن اقدام، چناب کالج چنیوٹ اور موٹس سلیوشنز کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔
چناب کالج سمیت دیگر اداروں کے طلباء کے لیے آئی ٹی سرٹیفکیٹشن کا آغاز، ایم ڈی موٹس سلیوشنز مذمل کرامت اور پرنسپل چناب کالج چنیوٹ فرخ خان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آصف رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز الطاف حسین انصاری، طلحہ سعید بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے کہا اب چنیوٹ کے طلبا مختلف آئی ٹی کورسز مفت چناب کالج سے کرسکیں گے،طلبا کو آئی ٹی سکلز سے متعارف کرا رہے ہیں، طلباءآئی ٹی سرٹیفکیٹس حاصل کرکے فری لانسنگ کرسکیں گے۔
چناب کالج چنیوٹ اور موٹس سلیوشنز میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط



















