اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع اوکاڑہ کے انتخابات عباس علی جٹ صدر،سجاد حسین چودھری جنرل سیکرٹری، ظہور احمد شاہین چیئر مین اور رائے امدادعلی تبسم کھرل سرپرست اعلیٰ منتخب، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع اوکاڑہ کے انتخاباب 7 رکنی الیکشن کمیٹی نے کرائے ،کمیٹی کے مطابق سال2024 کےلئے سرپرست اعلیٰ رائے امداد علی تبسم کھرل (ستگھرہ)، سرپرست حاجی رمضان خاں( حویلی لکھا)، چیئرمین ظہور احمد شاہین (رینالہ خورد) ، سینئر وائس چیئرمین الہی بخش ڈولہ (حجرہ شاہ مقیم ) ، وائس چیئرمین مجاہد محمود (دیپالپور ) ، وائس چیئرمین سید سجاد حسین کرمانی (شیر گڑھ) ، صدر عباس علی جٹ (اوکاڑہ) ، سینئر نائب صدر عمر ان چوہان ( حویلی لکھا )،نائب صدر رائے رضوان اقبال کھرل (چوچک) ،نائب صدر اشرف تھہیم (اوکاڑہ کینٹ )، نائب صدر کاشف مغل (صدر گوگیرہ ) ، نائب صدر سید تنویر اعجاز گیلانی( بصیر پور) بن گئے۔
،جنرل سیکرٹری سجاد حسین چوہدری (حجرہ شاہ مقیم )، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عظیم الرحمن کمبوہ ( راجوووال)، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری آصف اقبال (دیپالپور) ، جوائنٹ سیکرٹری راﺅ امجد علی (اختر آباد)،جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر اللہ دتہ سلیم (ملگدہ چوک) ، سیکرٹری اطلاعات سید علی نقی ( منڈی احمد آباد ) اور فنانس سیکرٹری رائے عمران اکرم کھرل (نول پلاٹ ) منتخب ہوئے، منتخب عہدیداروں کا الیکشن کمیٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
آر یو جے اوکاڑہ کے انتخابات مکمل،عباس علی جٹ صدر منتخب



















