ڈسکہ و گردونواح میں دھند کا راج، کاروبار زندگی مفلوج

ڈسکہ(اقبال شاہد)ڈسکہ اوراسکے گردنواح میں شدید سردی اور دھند کا راج ‘کاروبار زندگی بری طرح مفلوج ہوکررہ گئی شدید دھند کے باعث لوگ اپنے گھروں میں محصور ، کاروبار زندگی بھی بری طرح مفلوج ہوگئی ۔

سردی کی لہر میں شدت کی وجہ سے خصوصا بچے اور بوڑھے نزلہ ‘زکام ‘بخار ودیگر بیماریو ںمیں مبتلا ہونا شروع ہوگئے ،ہسپتالوں میں عوام کارش ہے سردی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی کوئلہ اور خشک میوہ جات کی دوکانوں پربھی رش بڑھ گیا۔

خشک میوہ جات فروخت کرنیوالے دکانداروں نے کہا قیمتوںمیں اضافہ اور مہنگائی کے باعث ان کی دوکانوں پر پچھلے سالوں کی نسبت کم فروخت ہورہی ہے ۔