بینظیر شہید کے خواب کو حقیقت کا روپ دینگے،بلاول بھٹو

لاڑکانہ (بیورورپورٹ)بینظیر شہید کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے پرعزم ہیں،چیئرمین پیپلز پارٹی و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ کی برسی پر قوم کے نام پیغام جاری کر دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم اور عالمی لیڈر شہید بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، بینظیربھٹو نہ صرف تاریخی شخصیت بلکہ زندہ تحریک اور مشعل راہ ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاشہید بینظیر بھٹو پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت کیلئے ہم آہنگی کی زنجیر تھیں، بہیمانہ قتل مذموم سازش تھی،قتل کے ذریعے ملکی ترقی کو سبوتاژ کیا گیا،بلاول بھٹو نے کہا پیپلز پارٹی اپنی شہید قیادت کے فلسفے پر سختی سے کار بند رہے گی، خواب کو حقیقت کا روپ دیں گے۔