قوم کو سمجھ آچکی عمران خان پاکستان مخالف قوتوں کا ایجنٹ ہے : رانا تنویر حسین

مریدکے (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) 9نکات کا منشور لیکر الیکشن لڑنے جارہی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے انٹرویو کے بعد نواز شریف الیکشن مہم کے سلسلے میں پورے ملک میں نکلیں گے ۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی سے الیکشن کے سلسلہ میں سیاسی اتحاد ناممکن ہے، نہ ہی کسی جماعت کے ساتھ سیاسی اتحاد نہیں کریں گے ،سیاسی اتحاد الیکشن کے بعد حکومت بنانے کیلئے ضرورت پڑتی ہے مگر مسلم لیگ (ن) واضح اوربھاری اکثریت سے جیت کر حکومت بنائیگی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان مخالف قوتوں کا ایجنٹ ہے قوم کو سمجھ آچکی ہے، اسکی کرپشن اور کشمیر بیچنا سب قوم کے سامنے آرہا ہے مزید انکشاف سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا عمران خان کو ایک سابق چیف جسٹس نے صادق اور امین کہااب معصوم کہا جارہا ہے جو اگر جان کی امان ہوتو زیادتی کی باتیں ہیں معزز ججوں کو سوچنا چاہئے بیل بیس پر معصوم نہیں کہنا چاہئے تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا تنویر حسین نے مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیح برادری کو مبارکباد دی ۔