صوبائی سیکرٹری اوقاف سید طاہر رضا بخاری کادورہ قصور، مزار بابا بلھے شاہ ؒ پر حاضری

قصور (بیورورپورٹ)صوبائی سیکرٹری اوقاف سید طاہر رضا بخاری کادورہ قصور، مزار بابا بلھے شاہ ؒپر حاضری‘پھولوں کی چادر چڑھائی اور مزارپر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر منیجر اوقاف ودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ دورہ کے موقع پر صوبائی سیکرٹری اوقاف کو جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

صوبائی سیکرٹری اوقاف نے کہاکہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر مزار حضرت بابا بلھے شاہ ؒپر ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ صوبائی سیکرٹری نے جاری ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کابھی جائزہ لیا۔ انہوںنے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری کاموں کو مقررہ مدت میں ہر صورت مکمل کیاجائے۔ صوبہ بھر میں تمام درگاہوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ زائرین کی سہولت کیلئے درگاہوں کی تزئین و آرائش پر کام بھی جاری ہے۔صوفیا کی خانقاہیں صدیوں سے لوگوں کیلئے رحمت و ہدایات کا سر چشمہ ہیں۔فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے بزرگان اسلام کی تعلیمات سے رہنمائی کی از حد ضروری ہے۔