کوٹ چھٹہ:3248بجلی چور گرفتار،4809کیخلاف مقدمات،24کروڑ سے زائد جرمانے

کوٹ چھٹہ (ثناءاللہ میرانی) وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ابتک کی کارروائی کے دوران بجلی چوروں کو 24 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔4809 مقدمات درج کرکے 3248 افراد گرفتار اور 4943 مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی۔

ایرانی تیل کی غیر قانونی ترسیل روکنے کی مہم کے دوران 209 گاڑیاں بند کرکے 850850 لیٹر ڈیزل اور پٹرول تحویل میں لیا گیا۔83 مقدمات درج کرکے 129 سمگلرز گرفتار کئے گئے۔یہ بات کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں بتائی گئی ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک تھے۔کمشنر نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم جاری رکھی جائے گی۔بجلی چوری کا بوجھ بل ادا کرنے والے صارفین پرپڑتا ہے۔عوام بجلی چوری کی نشاندہی کریں۔

کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ایرانی تیل کی سمگلنگ روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔چیک پوسٹوں کو فعال کرنے کے ساتھ بلوچستان اور دیگر صوبوں کے راستوں کی نگرانی کرائی جارہی ہے۔عوام مہم کی کامیابی کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔