سائفر کیس میںضمانت کے باوجود شاہ محمود قریشی کی رہائی لٹک گئی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سائفر کیس میںضمانت کے باوجود شاہ محمود قریشی کی رہائی لٹک گئی، وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے کہا بدقسمتی سے شاہ محمود قریشی کی رہائی کا عمل مکمل نہ ہوسکا ۔

سپریم کورٹ نے سائفر کیس کے ضمانتی آرڈر کی مصدقہ کاپیاں ابھی تک جاری نہیں کیں، خصوصی عدالت کو بھی باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا،تیمور ملک نے کہا مطلوبہ عمل صرف سپریم کورٹ کے حکم کی مصدقہ کاپیاں جاری کرنے کے بعد ہی کیا جا سکتا ہے،عدالتیں 2دن بند رہیں گی، تاخیر کے نتیجے میں شاہ محمود قریشی بغیر کسی وجہ اڈیالہ جیل میں بلا جواز قید رہیں گے۔