لاہور (کامرس رپورٹر) الکنان گروپ پہلی بار پاکستان میں طوافہ کمپنی کا سنٹر الفرسان گروپ کے اشتراک سے کھولے گاجس میں حج ٹور آپریٹر کو ریلیف، تحفظ سمیت کمپنی کو زون کی ایڈوانس ادائیگی بھی نہ کرنا پڑے گی،ان خیالات کا اظہار طوافہ کمپنی الکنان کو لمیٹڈ کے سی ای او وحید فاضل نے چیئرمین الفرسان گروپ آف کمپنی اور وائس پریذیڈنٹ پاکستان بزنس گروپ بن چاب چیپٹر شیخ ذوالنورین کے اعزاز میں مکہ میں دیئے گئے ظہرانہ کے موقع پر کیا۔
الکنان کے چیئرمین سلمان محمد بن الداعی ودیگر بھی موجود تھے،اس موقع پر سیخ ذوالنورین نے وحید فاضل کو نایاب کنگارو کی کھال کا تحفہ بھی پیش کیا،دونوں کمپنیوں کے مابین ہونےوالے ایم او یو کے مطابق اسلام آباد میں طوافہ کمپنی کا سنٹر الفرسان گروپ کے اشتراک سے آئندہ ماہ لگائے گی،حج کےلئے تمام ٹور آپریٹر اپنے زون کی ادائیگی پاکستان میں رہ کر کرا سکتے ہیں جبکہ الکنان کے ساتھ کام کرنےوالے سرکاری و پرائیویٹ آپریٹرز کو زون کی ایڈوانس ادائیگی سے بھی مستثنیٰ ہو سکتے ہیں۔
الفرسان گروپ کا اشتراک، الکنان گروپ پہلی بار پاکستان میں طوافہ کمپنی کا سنٹر کھولے گا



















