صوابی (مشرق نیوز) وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے آپ مقبول لیڈر کےساتھ رہنا چاہتے ہیں تو آپ کا حق ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا،کسی لیڈر کو کسی سیاسی پارٹی نے جیل میں نہیں ڈالا، ریاست کا نظام آئین و قانون کے مطابق چلتا ہے۔
غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا9مئی کو حساس تنصیبات کو جلایا گیا، قانون ہاتھ میں لینے والوں کےخلاف ریاست آئین کے تحت اقدام کرتی ہے،ریاستی اقدامات کیوں اٹھائے گئے سوال غلط ہے، معاشرے کے مختلف طبقوں میں تصادم غلط ہے، معیاری مذاکرے مثبت سوچ و رجحان کو پروان چڑھاتے ہیں۔
انوار الحق کاکڑ نے کہامجھے کوئی مسئلہ نہیں کوئی بھی لیڈر مقبول ہو، دنیا کا تجربہ ہے اگر مقبولیت بہتر ڈیلیور نہ کرے تو ڈیزاسٹر ثابت ہوتی ہے وہ جومقبولیت ہوتی ہے پھر ریورس ہوجاتی ہے، جمہوریت میں کوئی طاقت کے بل بوتے پر حکومت نہیں لے سکتا، میرا تعلق ایلیٹ کلاس سے نہیں۔
وزیراعظم نے کہاجمہوریت ،حکومت کا جائزہ کارکردگی کی بنیاد پر ہونا چاہئے، دنیا میں پارلیمانی نظام نے بتدریج طاقت حاصل کی، سب ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں، ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کےلئے طلبہ خود کو تیار کریں، تنقید ضرورکریں کسی نے روکا نہ کوئی روک سکتا ہے، تنقید کو اگر کوئی روکے گا تو ناکام ہوگا۔
انو ار الحق کاکڑ نے کہاکیا بھارت سے لوگ بیرون ملک نہیں جا رہے؟ بیرون ملک جانے والے اپنے ملک میں اثاثہ بن کر واپس آئے، آپ آزاد لوگ جہاں جانا چاہتے ہیں جائیں، بیرون ملک جانے والے اپنی تعلیم، سکلڈ کو بہتر کرتے ہیں،پاکستان میں 50 اور 60 کی دہائی میں بھی لوگ بیرون ملک گئے، لوگ صرف اب بیرون ملک نہیں جارہے یہ تسلسل ہے، خدا کا خوف کریں ،سچ بولیں لوگ اگر بیرون ملک جائیں گے تو اکانومی مضبوط ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا تعلیمی ادارے میرے دل کے قریب ہیں،تسخیر و دریافت پر توانائی صرف کرنی چاہیے، دنیا میں ٹیکنالوجی کی مدد سے ہی ترقی ممکن ہوئی ان لوگوں کی بہت تعریف کرتا ہوں جنہوں نے انسٹی ٹیوٹ کا تصور پیش کیا،خواہش ہے ملک بھر میں غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کیمپس ہوں، وزیراعظم نے کہاغلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کے ذریعے پاکستان دنیا میں علم و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں اپناحصہ ڈال رہا ہے،ادارے کے کیمپس تمام صوبوں میں ہونے چاہئیں،ابتدائی طورپر اسلام آباد میں کیمپس کے قیام کی تجویز زیر غور ہے،تعلیمی اداروں میں فیکلٹی کی اہمیت بہت زیادہ ہے،زیر تعلیم نوجوان نسل مستقبل کی قیادت ہے۔
دریں اثنا وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے گرلز ہاسٹل کا افتتاح کیا،غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے ہاسٹل میں 91کمرے ہیں ،180 طالبات کی رہائش کی گنجائش موجود ہے، وزیراعظم نے انسٹیٹیوٹ کے لان میں یادگاری پودابھی لگایا۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















