اسلام آباد(بیورورپورٹ)الیکشن میں تاخیر سے سیاسی تناو¿ اورماحول عدم استحکام کا شکار ہوتا ہے، سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں پر بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے حکم نامہ تحریر کرتے ہوئے کہاحلقہ بندیوں کے تنازعات سے زیادہ ضروری انتخابات کا انعقاد ہے ، انتخابات جمہوریت کا بنیادی جزو ہیں،ایک جج کا کردارگارڈین کا ہوتا ہے، جج جمہوریت ، آئین کا محافظ ہوتا ہے، الیکشن شیڈول آنے کے بعد انتخابی عمل ،جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کیاجاسکتا، جمہوریت کی بنیاد عوام کی ترقی ہے جو شفاف انتخابات سے حاصل ہوسکتی ہے۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا انتخابات بنیادی اہمیت رکھتے ہیں جس کے بغیر جمہوری حکومت کا قیام ممکن نہیں، انتخابات وقت پر ہونا ہی فعال جمہوریت کی نشانی ہے، انتخابات سے ہی عوامی اعتماد حاصل ہوسکتا ہے، انتخابات کی تاریخ آجانے کے بعد انتخابی تنازعات کا فوری حل ضروری ہے۔
سپریم کورٹ کے حکم میں کہا گیا انتخابات اور جڑے تنازعات میں تاخیر سے سسٹم ،جمہوریت پر عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچتی ہے، انتخابات میں تاخیر سے سیاسی تناو¿ اور ماحول بھی عدم استحکام کا شکار ہوتا ہے اگر اب حلقہ بندی کا معاملہ دیکھا تو مقدمے بازی کا سیلاب امڈ آئے گا جس سے انتخابی شیڈول متاثر ہوگا، انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتے،انتخابات سے عوامی رائے کا احترام ہوتا ،قیادت عوام کے سامنے جواب دہ ہوتی ہے۔
جج نے فیصلے میں تحریر کیا انتخابات کیلئے گھڑی کی سوئی آگے بڑھ رہی ہے اگر اب حلقہ بندی کا معاملہ دیکھا تو لاکھوں سیاسی کارکنوں ،ووٹرز کے بنیادی حقوق متاثر ہوں گے، عام انتخابات کے انعقاد کو حلقہ بندیوں کےخلاف اعتراضات پر ترجیح دے رہے ہیں،رجسٹرار آفس کیس کو 2024 کے عام انتخابات کے بعد سماعت کےلئے مقرر کرے۔
الیکشن شیڈول آنے کے بعد انتخابی عمل اور جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کیاجاسکتا، سپریم کورٹ



















