ظفروال میں ایک ہی رات4دکانوں کا صفایا،تاجر سراپا احتجاج

ظفروال (طارق اسحاق ) رات گئے 4 دکانوں پر چوری کی وارداتیں، چور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ظفروال نارووال روڈ پر واقع چار دکانوں کے شٹر توڑ کر چور اندر داخل ہوئے اور نقدی اور قیمتی اشیاءلے اڑے بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں سے دکاندار پریشان ہوگئے ،دکانداروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، دکانداروں نے نارووال روڈ ٹائر جلا کر بلاک کر دی اور پولیس کےخلاف احتجاج شروع کر دیا گزشتہ ماہ میں تقریباً دکانداروں کی دسویں بڑی چوریاں اور ڈکیتیاں ہوچکی ہیں۔

دوسری جانب ظفروال دو نامعلوم عورتیں جو گھر میں مانگنے کی غرض سے داخل ہوئی اور گھر والوں سے زبردستی سونے کی بالیاں چھین کر فرار ہوگئیں،تاجر برادری نے پولیس کو 2 دن کا ٹائم دیا چوروں کو پکڑا جائے اور ان سے ہمارا سامان برآمد کیا جائے ورنہ 2 دن کے بعد دوباری احتجاج کیا جائےگا، پولیس تھانہ ظفروال کے ایس ایچ او ر اے ایس آئی نے تاجر برادری سے وعدہ کیا ہے کہ ہم 2 دن کے اندر اندر چوروں ڈکیتوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کر کے چوروں کو نہ صرف گرفتار کریں گے بلکہ ان سے چوری ہوا سامان بھی واپس دلائیں گے ۔