کسانوں کا استحصال ہر گز نہیں ہونے دینگے :ڈپٹی کمشنرچنیوٹ

چنیوٹ (رانا وقاص احمد کاوش)ڈپٹی کمشنر آصف رضا کا مختلف کھاد ڈیلرز کی دکانوں کا اچانک دورہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت و دیگر بھی ساتھ تھے، ڈپٹی کمشنر نے فرٹیلائزر سٹاک رجسٹرڈ اور سیل پرچیز کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے بذریعہ فون کال خریداروں سے کھاد کی مقدار اور ریٹ بارے دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے کہا ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر کھاد ڈیلرز کی دکانوں پر فرٹیلائزر کی فروخت کے عمل کو مانیٹر کر رہی ہے ، کھاد کی دکانوں پر سرکاری افسران کی موجودگی میں کسانوں کو سرکاری ریٹ پر کھاد مہیا کی جا رہی ہے اور ضلع بھر کھاد کی سیل پرچیز کا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جا رہا ہے۔

آصف رضا نے مزید کہا ذخیرہ اندوزوں اور مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے انکا لائسنس کینسل کیا جائے گا، آخر میں انکا کہنا تھا کہ کسانوں کا استحصال ہر گز نہیں ہونے دیں گے ۔