نارووال(بیورورپورٹ) الا حسان ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے آغا میڈیکل کمپلیکس میں فری آئی کیمپ لگایا گیا جس میں مستحق افراد کا آنکھوں کا علاج کیا گیا، کوالیفائیڈ ڈاکٹرز اور جدید مشینری کے ساتھ چیک اپ کر کے آپریشن کیے گئے، علاقہ بھر کے لوگوں کی کثیر تعداد کیمپ میں آنکھوں کا علاج کروانے پہنچی جہاں پچاس سے زیادہ آپریشن کئے گئے اور اعلیٰ کوالٹی کے فیکو لینز ڈالے گئے۔
کیمپ صغریٰ خورشید میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری خورشید احمد کے تعاون سے لگایا گیا، کیمپ میں موجود ممبران اور ڈاکٹروں نے کہا یہ الاحسان ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے ظفروال میں دوسرا کیمپ ہے جہاں پر فری ادوایات اور فری آپریشن کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا ہماری سوسائٹی پورے پنجاب میں خدمات سر انجام دیں رہی ہے، آنکھوں کے متعلقہ تمام ادویات آپریشن فری کیے جاتے ہیں،شہریوں نے احسن اقدام کو خوب سراہا اور الاحسان کے اراکین کو دعائیں بھی دیں۔
الا حسان ویلفیئر ٹرسٹ کا آغا میڈیکل کمپلیکس میں فری آئی کیمپ



















