اوکاڑہ(اسرار بیگ) ضلع میں بجلی چوروں کےخلافSEواپڈا کی بھرپور کارروائیاں ، SEفورتھ سرکل نے رات دن ایک کرتے ہوئے چور مافیا پر پرچے درج کرادیئے، سینکڑوں گرفتار مزید FIRکے اندراج کے لیے استغاثے دائر ، کروڑوں روپے کی ریکوری، اوکاڑہ پنجاب میں دوسرے نمبر پر ہے۔
حکومت کی ہدایت کی روشنی میں چیف لیسکوشاہد حیدر کے خصوصی احکامات پر SEفورتھ میر جمشید زمان نے ضلع اوکاڑہ میں 06-09-2023تا12-12-2023تک کمرشل 43ایگری کلچرل 57،انڈسٹریل 6 سمیت 3028مقدمات کیلئے مختلف تھانوں میں استغاثے دائر کردیئے جبکہ 2886 مقدمات کا اندراج کیا گیا،1805 بجلی چور گرفتار کرائے گئے، یونٹ چارجز 4385289ٹوٹل ریکوری میں 161330795 میں سے 68984726روپے کی ریکوری کرکے پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی۔
پریس کلب میںایس ای میر جمشید زمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بجلی چوری کی روک تھام میں جہاں حکومتی کردار قابل تعریف ہے وہاں میڈیا کا کردار بھی نظر انداز کرنا مشکل ہے کامیابیوں میں میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے، جہاں شکایت ملے گی وہاں بھرپور کاروائی کریں گے، صارفین کی سہولت کے لیے بلوں کی اقساط کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
اوکاڑہ:بجلی چوروں کےخلاف کارروائیاں،سینکڑوں گرفتار،کروڑوں ریکور



















