قصور(مہر حسن حسین )ڈپٹی کمشنر ارشد بھٹی کے زیر صدارت پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا، اجلاس میں ٹریول سروس ایسوسی ایشن کے نمائندگان ،پرائیویٹ اڈا مالکان ، لاری اڈا ایڈمنسٹریٹرز ، منیجرز اور دیگر نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر ارشد بھٹی نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی کے بعد نئے کرایہ نامے مقرر کئے گئے ہیںجس کے مطابق نیو بس ٹرمینل اے سی کوسٹر سروس کا کرایہ 210 سے کم کر کے 180روپے مقرر کیا گیا ۔
قصور تا چونگی امر سدھو(ٹیوٹا ) 115سے کم کر کے 105روپے ‘قصور تا لاہور (مزدا ) 180سے کم کر کے 150روپے ‘قصور تا ملتان (ہنو بس )1150سے کم کرکے1070روپے ‘ قصور تا کھڈیاں (ٹیوٹا )70سے کم کر کے65روپے ‘ قصور تا الہ آباد (ٹیوٹا )125روپے سے کم کر کے 115روپے ‘قصور تا پتوکی(ٹیوٹا)250روپے سے کم کر کے 230روپے ‘ قصور تا چونیاں(ٹیوٹا) 220روپے سے کم کر کے 200روپے ‘قصور تا رائے ونڈ100سے کم کر کے90روپے ‘ قصور تا منڈی عثمان والا (ٹیوٹا)120سے کم کر کے 110روپے ‘ قصور تا فیصل آباد (ہنوبس )640سے کم کرکے 600روپے ‘ قصور تا پاکپتن (نان اے سی کوسٹر )540سے کم کرکے 500روپے ‘ قصور تا کوٹرادھاکشن (مزدا) 180سے کم کر کے 150روپے جبکہ قصور تا کراچی3200سے کم کر کے 2970روپے کرایہ مقرر کیا گیا ہے ۔
نیا کرایہ نامہ گاڑیوں کی فرنٹ سکرین پر چسپاں کیا جائے: ارشد بھٹی



















