وزیرآباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر) کٹھن حالات میں مسلم لیگ ن کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہنے والے نظریاتی کارکن کو نواز شریف نظر انداز کرنے کی سوچ نہیں رکھتے۔پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ قائد خود کرینگے۔
امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 35 سابق ایم پی اے طلعت شوکت چیمہ نے سینئر صحافی مہر طاہرجاوید مٹھو کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا کالا دور انتقامی کارروائیوں سے پراگندہ ہے۔سیاسی کارکنوں کو ہر شعبہ میں تختہ مشق بنایا گیا انکی دودراز علاقوں میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ کرنے والوں کو الیکشن میں پتہ چل جائے گا۔چار بار انہیں ن لیگ کے پلیٹ فارم سے بھاری لیڈ سے شکست دی چکی ہوں آئندہ بھی شکست انکا مقدد ہے۔ہماری الیکشن کمپین ہر وقت چلتی رہتی ہے میں شوکت منظور چیمہ کے مشن پر عمل پیرا ہوں جنکا اوڑھنا بچھونا عوام میں تھا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی اولین ترجیع ہے۔وزیرآباد کے عوام کا مسلم لیگ ن سے تعلق قیام پاکستان سے چلا آرہا ہے اسی لیے اسے مسلم لیگ ن کا قلعہ مانا جاتا ہے۔
پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ خود نوازشریف کرینگے، طلعت شوکت چیمہ



















