ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

بہاولنگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پٹرولیم مصنوعیات کی کمی کے بعد اشیاءخرد و نوش میں کمی آنی چاہیے ناجائز منافع خوری کی روک تھام یقینی بنا کر صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ذوالفقار احمد بھون ۔وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر شہریوں کو اشیاءضروریہ کی سستے داموں فراہمی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین، ڈی ایس پی ابرار احمد ،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز طاہر محمود،ڈسٹرکٹ ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی و نما ئندہ صارفین محمد رفیق رحمانی،صدر رنجمن تاجران ساجد محمود سند ھو ،ڈاکٹر رضوان اکرم ،عزمت علی ،اسلام قریشی ،ملک اکرم ،احمد لالیکا ،اسسٹنٹ کمشنرز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد اشیا ءخردونوش کی پرائس میں کمی کے لیے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعیات کی کمی کے بعد اشیاءخرد و نوش میں کمی آنی چاہیے اس حوالے سے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک رہیں اور تمام اشیاءکے ریٹس روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 7 فیصد کمی ہونی چاہیے اس حوالے سے سیکرٹری آر ٹی اے ٹرانسپورٹر کے ساتھ مشاورت کر کے جلد نئے کرائے ناموں پر عمل درآمد کرائیں۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اشیاءخرد و نوش ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ پرائس لسٹ کے مطابق خریدیں اگر کوئی دکاندار ان سے زائد قیمت وصول کرتا ہے تو اس کی شکایت متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے آفس یا پنجاب قیمت ایپ ہے پر درج کروائیں۔