گھر گھر سکر مشینوں کی تنصیب،چناب نگر میں سوئی گیس کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا

چناب نگر(انس نعمان)سکر مشینوں کے بعد سوئی گیس کا بحران مزید شدید ہو گیا شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے غیر قانونی طور پر کر مشینیں لگالی سوئی گیس حکام سے فوری کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے سوئی گیس کا پریشر بڑھانے کے لئے سکر مشینیں لگا رکھی ہیں جس کے باعث سکر مشین اردگرد کے گھروں کی بھی سوئی گیس کھینچ لیتی ہیں جس کی وجہ سے اردگرد کے گھروں میں سوئی گیس کی سپلائی زیرو ہو جاتی ہے شہریوں نے سوئی گیس کے جی ایم سے فوری نوٹس لینے اور سکر مشینیں لگانے والے افراد کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔

شہر میں سوئی گیس کے کم پریشر نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ،شہریوں کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، عمومارات اور صبح کے وقت گیس کا پریشر انتہائی کم ہوتا ہے جس کی وجہ گھریلو خواتین کو کھانے پکانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ صبح کے وقت بڑے اور بچے سکول بغیر ناشتے کے جاتے ہیں۔ جس کے باعث شہریوں کا شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں دیگر نے ایم ڈی سوئی گیس اور حکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔