جلد مذہبی اور اچھے سیاستدانوں کے ساتھ ملکر سیاسی اتحاد کا اعلان کیا جائیگا :اعجاز الحق

ساہیوال (بےورو رپورٹ) اعجاز الحق نے بھی ایک نئے سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان کر دیا۔ ساہیوال پرےس کلب رجسٹرڈ ساہوال مےںپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو تین روز میں چند مذہبی اور اچھے سیاستدانوں کے ساتھ ملکر سیاسی اتحاد کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائیگا۔ پریس کانفرنس میں نام لئے بغیر کہا کہ آج کل ایک بندے کو وزیراعظم بنانے کی باتیں کی جا رہی ہیں، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں آج بھی کہتا ہوں کہ الیکشن سے پہلے تمام سٹیک ہولڈرز کو چارٹرڈ آف پاکستان کرنا چاہیے تاکہ ملک ترقی کر سکے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے فوجی افسران پر بہت دکھ ہے قوم کو اے پی ایس واقع کے بعد کی طرح اکٹھے ہونا چاہیے تھا مگر ساری جماعتیں اپنی اپنی سیاست میں لگی ہوئی ہیں ہم آج بھی چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ اور سیاست دانوں میں صلح ہو الیکشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت سخت حکم ہے کہ الیکشن پر بات صرف اپنی بیگم سے کرو اب جن کی شادی نہیں ہوئی وہ کیا کریں محترم آنر ایبل چیف جسٹس صاحب نے ایک وکیل کو سنے بغیر توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا جب کہ اس پر فیصلہ ہائیکورٹ کے جج نے دیا تھا ملک میں الیکشن جوڈیشری کے انڈر ہی ہونے چاہیے بیوروکریسی تو پہلے ہی ایک مخصوص جماعت کو سپورٹ کر رہی ہے۔