سنٹرل جیل ساہیوال میں قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جائے گا: ساجد بیگ

ساہیوال (چوہد ری اشرف سے) جیل قوانین پر عملدرآمد کروایا جائیگا، قیدیوں اور حوالاتیوں کو قانون کے مطابق تمام سہولتیں فراہم کریں گے۔ کھانے کے معیار کو بہتر اور مریضوں کو بر وقت علاج معالجہ کی سہولت دی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونیوالے سپرنٹنڈنٹ سینٹر ل جیل ساہیوال ساجد بیگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ساجد بیگ نے مزید کہا کہ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کے وژن کے مطابق سنٹرل جیل ساہیوال میں قانون کی بالا دستی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں تا کہ ڈسپلن کے ساتھ ساتھ جیل میں آنے والے تمام قیدیوں اور حوالاتیوں کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہوں اور جیل کے اندر تعلیمی اور فنی تربیت دے کر انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکے۔ بیمار قیدیوں کو علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔کھانے کے معیار کو بہتر بنا کر قیدیوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا مہیا کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ قیدیوں اور حوالاتیوں کے لواحقین کو ملاقات کیلئے کسی قسم کی پریشانی نہیں ہو گی۔جیل میں جاری تر قیاتی کاموں کو جلدی نمٹانے کیلئے بھی کوشش شروع کر دی گئی ہے۔موسم سر ما میں کمبل گرم کپڑے اور جرابیں مہیا کیا جارہا ہے اور قرآن مجید کی تعلیم حاصل کر نے والوں کو بھی تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ٹیوٹا نے جیل میں بند خواتین اور مر دوں کو ہنر مند بنانے کیلئے کورسز کروانے کا بھی انتظام کیا ہے۔ساجد بیگ نے مزید بتایا کہ جیل میں سزا کاٹنے کے بعد قیدی ہنر مند بن کر اپنے گھر جائیں اور اپنے گھر والوں کا پیٹ پالنے کیلئے اپنا روزگار شروع کریں۔آخر میں انہوں نے ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ جیل قمر اسلام کے ہمراہ کہا کہ ہمارا مقصد کسی کی حق تلفی کرنا نہیں ملازمین رولز کے مطابق اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں۔ غفلت اور لا پرواہی کی صورت میں انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کسی شکایت کی صورت میں۔میرے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے ہیں کسی بھی وقت کوئی شخص مجھے مل سکتا ہے۔