شہدائے پولیس ماتھے کا جھومر،قربانی پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہے: بلال صدیق کمیانہ

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس کے شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔شہید سب انسپکٹر محمد ادریس کی برسی کے موقع پر پولیس گارڈ نے شہید کی قبر پر حاضری دی۔ اس موقع پر لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہیدکی لحد کو سلامی پیش کی شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر محمد ادریس 17دسمبر1985ءکو اشتہاری مجرم نوری کی گرفتاری کیلئے کارروائی کے دوران شہید ہوئے تھے۔سربراہ لاہور پولیس بلال صد یق کمیانہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ شہدائے پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، شہداءکا جذبہ قربانی پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کے ہیروز کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ایسی بہادرفورس کا کمانڈر ہونے پر فخر ہے، فرض کی راہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس اپنے شہداءکی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے دستیاب وسائل سے بھرپور اقدامات یقینی بنا رہا ہے اور محکمہ پولیس زندگی کے ہر موقع پر شہداءکے لواحقین کے شانہ بشانہ موجود رہیگا۔