ہیل پاکستان آرگنائزیشن ظفروال کی طرف سے مستحق بچوں میں جرسیاں اپر تقسیم

ظفروال(تحصیل رپورٹر)ہیل پاکستان آرگنائزیشن ظفروال اور گردونواح میں گزشتہ چند سالوں سے سماجی سرگرمیاں سر انجام دے رہی ہے جس میں سستی سبزیوں کا سٹال ، سردیوں میں گرم کپڑوں کی تقسیم ، میڈیکل اور بزنس ایڈ ، مستحق بیٹیوں کی شادیوں کے اخراجات ، رمضان المبارک میں راشن و افطار پروگرام ، شجر کاری مہم ، ہیٹ سٹروک کیمپ ، میڈیکل کیمپ ، مزدور پیکیج اور عید پیکج وغیرہ شامل ہیں ۔

سردیاں اپنی روایات کو قائم رکھتے ہوئے ہیل پاکستان آرگنائزیشن نے ظفروال ہائی سکول فار بوائز میں مستحق طالبعلموں میں گرم جرسیاں اور اپر تقسیم کیے ہیں تا کہ طالب علموں کے کانپتے ہوئے جسموں کو سردی سے بچایا جا سکے ہیل پاکستان آرگنائزیشن کی ٹیم کا پیغام ہے کہ وہ اسی طرح کدمت خلق کے جذبے میں سر شار رہیں گے اور اپنے علاقے کا نام روشن کرتے رہیں گے ۔