لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی درخواستوں پر ایکشن لیتے ہوئے ریلیف کے بارے میں احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں ، ذمہ داران خود کو محکمانہ کاروائی کیلئے تیار رکھیں۔ آئی جی پنجاب نے شہریوں کے مقدمات کی تفتیش جلد از جلد مکمل کرکے ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا بلاتاخیر ازالہ اولین ترجیح ہے، بروقت اقدامات میں تیزی لائی جائے۔ دریں اثناءانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرصوبے کے تمام اضلاع میں پنجاب پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کریک ڈاو¿ن جاری ہے جس کے تسلسل میں صوبہ بھر میں ہزاروں اشتہاریوں، عدالتی مفروران اورعادی و پیشہ ور مجرمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے سنگین وارداتوں میں مطلوب 177 خطرناک اشتہاری ملزمان، 213 عدالتی مفروران اور 58 عادی مجرمان (TOs) کوگرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران 1658 اشتہاری، 2070 عدالتی مفرور، 523 عادی مجرم(TOs) گرفتار کئے گئے، جبکہ رواں سال صوبہ بھر سے اے اور بی کیٹیگری کے 1,18,873 اشتہاری مجرمان گرفتار کئے گئے ہیں جن میں اے کیٹیگری کے 16,943، بی کیٹیگری کے 1,01930 اشتہاری شامل ہیں، رواں برس پنجاب بھر سے مجموعی طور پر 80978 عدالتی مفروران، 33967 عادی مجرم گرفتار کئے گئے۔
جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشنز کو مزید تیز کیا جائے: آئی جی پنجاب



















