فیصل آباد ( اشفاق مغل) کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کون اٹھائے گا ،گلی محلوں،سڑکوں کی صفائی نہ ہونے سے ہر طرف گندگی ہی گندگی ،FWMC کے ملازمین 3ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن گئے۔
،ایک ہزار کے قریب سینٹری ورکر و عملہ ،مسیحی برادری پریشان 25دسبر کرسمس کی تیاریاں نہ ہو سکیں ،مذہبی تہوار قریب جبکہ تنخواہوں کی ادئیگیاں نہ ملنا افسوس ناک ہے عید الا ضحی کی ڈیوٹی کا اعزازیہ اور تنخواہوں پر اضافہ پر بھی عمل در آمد نہیں کیا جا رہا جسکی وجہ سے نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے اور ایف ڈبلیو ایم سی کے افسران بات سننے کو تیار نہیں اور نہ ہی کرسمس کے موقع پر ایڈوانس تنخواہ دینے کو تیار ہیں ۔قبل ازیں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو ایڈوانس تنخواہ دی جاتی ہے تاکہ وہ مذہبی تہوار کوبھر پور انداز میں منا سکیں ۔
احتجاجی مظاہرین نے کہا اگر تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو کام چھوڑ ہڑتال جاری رکھیں گیں جسکی تمام تر ذمہ داری محکمہ پر ہوگی ۔تاہم آج دوسرے روز بھی ہڑتال کی وجہ سے شہر بھر میں صفائینہ ہونے کی وجہ سے گلی محلوں میں کوڑ ے کے ڈھیر لگ گئے
ایف ڈبلیو ایم سی ذرائع نے کہاملازمین کی تنخواہوں کےلئے حکومت پنجاب کو لیٹر بجھوا دیا ،فنڈ ملتے ہی تنخواہوں کی ادائیگی شروع کردی جائے گی۔
فیصل آباد،FWMCملازمین تنخواہوں سے محروم،احتجاج،گندگی کے ڈھیر لگ گئے



















