گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)عبدالغفارکی جگہ عمارہ عمار کو کنٹونمنٹ بورڈ گوجرانوالہ کینٹ کا ایگزیکٹو افسر تعینات کردیا گیا۔
عمارہ عمار نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی سول علاقہ جات کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کےلئے کھلی کچہری لگائی ،مسائل سنے اور یقین دہانی کراتے ہوئے کہاسول علاقہ جات کو درپیش مسائل کرنے کےلئے ماسٹر پلان مرتب کیاجارہاہے،جائز مسائل حل کر کے کنٹونمنٹ بورڈ کے ادارے پر عوام کااعتماد بڑھائیں گے،عمارہ عمار نے کنٹونمنٹ بورڈ کے ملازمین کو ہدایت کی عوام کے جائز کاموں کو فوری نمٹایا جائے اگر کسی اہلکار نے رشوت لی تو محکمانہ کارروائی کر کے نوکری سے برطرف کر دیا جائے گا،عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی،کنٹونمنٹ کے وسائل بڑھانے کی کوشش ،علاقے میں صحت و صفائی پر خصوصی توجہ دیں گے۔
کنٹونمنٹ بورڈ گوجرانوالہ کینٹ کے سابق کونسلر و سینئرصحافی خواجہ فاروق آف نیویارک ، ممتاز کشمیری سماجی و سیاسی رہنما خواجہ شبیر احمد اور عوامی حلقوں نے عمارہ عمار کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددیتے ہوئے کہاعمارہ عمار کواپنی تعیناتی کے دوران عوامی مسائل حل کریں گی ،رہنماوں نے کہا عمارہ عمار کا شمار انتہائی محنتی اور فرض شناس افسروں میں ہوتا ہے ،مکمل تعاون کریں گے۔
عمارہ عمار کی چارج سنبھالتے ہی کھلی کچہری،مسائل سنے



















