ٹوبہ ٹیک سنگھ ( میاں افتخار احمد) کسان یوریا کھاد کے حصول کیلئے ذلیل و خوار ہوگئے ،محکمہ زراعت اور انتظامیہ کی کارروائیاں کاغذی فائلوں تک محدود ہوکر رہ گئیں ،گندم کی فصل شدید متاثر ہو نے کا خدشہ ہے۔
کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شکایت کی ہے کہ انہیں گندم اور دیگر فصلوں کو ڈالنے کیلئے یوریا کھاد کی اشد ضرورت ہے ،مگر انہیں ضلع بھر سے کسی بھی ڈیلر سے یوریا کھاد نہیں مل رہی ،جبکہ گندم کی فصل کو اس وقت یوریا کھاد کی انتہائی ضرورت ہے ،مگر مارکیٹ میں کہیں بھی یوریا کھاد دستیاب نہیںاگر کہیں سے مل رہی ہے تو وہ مقررہ قیمت سے انتہائی زائد قیمت 4600روپے کا تھیلا مل رہا ہے جو کسانوں کا استحصال ہے ۔
پروگریسو کاشتکار چودھری آصف محبوب نے کہا ہے اگر کاشتکاروں کو ڈی اے پی اور یوریا کھاد کی فوری دستیابی یقینی اورکھادوں کی قیمت کو کنٹرول نہیں کیا گیا تو گندم کی پیداوار شدید متاثر ہوگی ،اور ملک کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ:کسان یوریا کھاد کے حصول کیلئے خوار



















