قرآن و سنت کی تعلیم ہرمسلمان پرلازم ہے ،قاری رضوان

ڈسکہ(نمائندہ مشرق) صدر تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان مفتی منیب الرحمن‘ علامہ لیاقت حسین اظہر‘جماعت اہلسنت پاکستان کے ڈویژنل ناظم اعلیٰ قاری احسن رضا اور جماعت اہلسنت پاکستان کے تحصیل ناظم اعلیٰ قاری رضوان مدنی نے کہاہے قرآن و سنت کی تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان پرلازمی ہے ہماری نسل اور ہمیں قرآن و سنت فرائض اور مسنون دعاﺅں اورطریقوں سے دور کرنے کیلئے ہماری نسلوں میں مغربی تہذیب ‘انٹرنیٹ کارواج عام پایاجارہاہے اپنی اولاد کو ان جیسے مواد سے بچنے کیلئے اسلامی تعلیمات کو پھیلانے کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے محفل میلاد مصطفی ایصال ثواب والدین سعید مغل برادران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علما نے مزید کہاقرآن وسنت کی تعلیم حاصل کرنا صحابہ کرام کی سنت مبارکہ ہے مسلم نوجوان و خواتین کو اسلامی تعلمات سے دور کرکے امت کا شیرازہ بکھیرا جارہاہے ان کا مقابلہ کرنے کیلئے امت مسلمہ کے دلوںمیں دین مصطفی بیدار کیاجائے مغربی کلچر سے انسان ماڈرن بن سکتا ہے اور نبی کاغلام نہیں بن سکتا والدین کے مرنے کے بعد ان کیلئے زیادہ سے زیادہ ایصال ثواب وصدقہ خیرات کرنا انکے لیے ذریعہ نجات ہے اس موقع پرعلامہ فاضل صابری‘قاری شبیرحسین ایم ۔اے ‘مفتی محمدعثمان رضا مدنی ‘علامہ فضل عثمان ‘علامہ سہیل انجم ‘علامہ ظفر قادری ‘علامہ آصف خاں ‘علامہ شکیل احمد‘علامہ عبدالغفارودیگرعلماءاہلسنت بھی موجودتھے ۔