لاہور (کورٹ رپورٹر) پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرانے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
آئینی درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے کہا گیاگزشتہ برس 10جون کو قانون اور آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائے، الیکشن کمیشن نے 20دن کے اندر دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا غیر قانونی حکم پاس کیا، الیکشن کمیشن کا حکم غیر قانونی اور آئین کے بھی منافی ہے ،لاہور ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کا دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم کالعدم قرار دے، عدالت 10 جون 2022 کو کرائے گئے انٹرا پارٹی الیکشن کو درست قرار دے۔
پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرانے کا فیصلہ چیلنج کردیا



















