قریشی وائس چیئرمین ،پرویزالٰہی پی ٹی آئی کے مرکز ی صدر مقرر

اسلام آباد (بیورورپورٹ)شاہ محمود قریشی ایک بار پھر پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین ،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی مرکزی صدر بن گئے،اعلامیے کے مطابق فردوس شمیم نقوی ،سیف ابڑو، قاسم سوری اور مشتاق غنی مرکزی نائب صدور ہوں گے۔

علاوہ ازیںعلی امین گنڈا پور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر مقرر ہوگئے،تیمورسلیم خان سینئر نائب صدر، ظاہر شاہ نائب صدر، انور تاج نائب صدر ، علی اصغر خان جنرل سیکرٹری ہوں گے،شکیل احمد ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، اقبال خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، فضل الٰہی، افتخار علی مشوانی، تیمور سلیم، ادریس، وارف، ساجد نواز، ارباب جہانداد ڈپٹی جنرل سیکرٹری، طارق سعید، یوسف خان اور عائشہ خان جوائنٹ سیکرٹری بن گئے۔