اسلام آباد (بیورورپورٹ)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے چند ریاستوں کو ویٹو پاور کا حق دینا بنی نوع انسان کی پہلی ناکامی ہے،چیلنجنگ عالمی منظر نامے میں پاکستان کو علاقائی امن کو لاحق خطرات سے نمٹنے کےلئے متحرک اندازفکر اپنانے کی ضرورت ہے۔
انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) کے زیر اہتمام اسلام آباد کانکلیو 2023 کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا دنیا کو محبت، ہمدردی اور معافی کا نقطہ نظر اپنانا چاہیے، صدر مملکت نے کہا پاکستان کی جغرافیائی سیاست سے جیو اکنامک کی طرف سٹریٹجک تبدیلی اور بھارت کی جارحیت کے تناظر میں پالیسیوں کی ضرورت ہے، آج مہذب دنیا اخلاقیات کے اصولوں کو فراموش کرچکی ہے اور طاقتور کی طرف سے کمزور طبقات کےخلاف لڑی جانے والی جنگوں کا مشاہدہ کررہی ہے
عارف علوی نے کہا غزہ کی صورتحال دنیا کی بے حسی کی تشویشناک علامت ہے جو خواتین اور بچوں سمیت معصوم لوگوں کے قتل عام کو نہیں روک سکی، غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی دلخراش تصویریں بھی عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ نہیں سکتیں۔
چند ریاستوں کو ویٹو پاور کا حق دینا بنی نوع انسان کی پہلی ناکامی ہے،صدر علوی



















