لاہور(اپنے رپورٹر سے)سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے کہا ہے نامراد تبدیلی پاکستان اور خیبرپختونخوا کو ڈیفالٹ کنارے چھوڑ گئی،190ملین پاﺅنڈ لوٹنے والوں نے خیبرپختونخوا ،پاکستان کے وسائل ہڑپ کیے، 10سال بی آرٹی ،بلین ٹریزسونامی کے نام پر بدترین کرپشن اور لوٹ مار جاری رہی، ان خیالات کا اظہار انہوںنے خیبرپختونخوا کے یوتھ کوآرڈی نیٹرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
،مریم نواز نے کہا خیبرپختونخوا کو مسلم لیگ (ن) کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، 10سال میں خیبرپختونخوا کو کنگال صوبہ بنادیاگیا ،10سال میں 350ڈیم تو نہ بن سکے، قوم کو قدم قدم پر ڈیم فول بنایاگیا، ایک ہسپتال، کالج، یونیورسٹی نہ بن سکی،10سال میں ایسی تبدیلی آئی صوبے کے پاس تنخواہیں ،پنشن دینے کے پیسے نہ رہے، پاکستان کی طرح خیبرپختونخوا کو تاریخ کا سب سے زیادہ قرض لاد کر بھاگ گئے۔
سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہا خیبرپختونخوا کے غیرت مند اور وفاشعار عوام کو ریاست سے ٹکرانے کی سازش کی گئی،10سال کی محرومیاں دور کریں گے، جدید ترین ہسپتال، بہترین تعلیمی ادارے بنائیں گے۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















