اسلام آباد (بیورورپورٹ)ن لیگی رہنما دانیال عزیز نے اپنی ہی پارٹی کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دےدیا۔
دانیال عزیز نے کہااحسن اقبال بلدیاتی حکومتوں پر خودکو عقل کل سمجھتے ہیں،تقریر جھاڑنے سے پہلے جواب دینا چاہیے وہ جب (گزشتہ دور حکومت میں) پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین تھے تو ریکارڈ توڑ مہنگائی پر قابو کیوں نہ پاسکے،دانیال عزیز نے کہا نااہلی کی وجہ سے حکومت عوامی سطح پر مکمل ناکام ہوئی ، مسلم لیگ ن مہنگائی کو کم رکھنے کا بہت اچھا ریکارڈ رکھتی تھی لیکن مہنگائی کی وجہ سے ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔
لیگی رہنما نے کہاغریب عوام کو کمر توڑ مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا جو احسن اقبال کی مکمل نا اہلی و ناکامی تھی، پارٹی نے مہنگائی کا نوٹس لیا ہوتا تو ناکامی پر یقیناً احسن اقبال کو برطرف کر دیا جاتا۔
دانیال عزیز نے احسن اقبال کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دےدیا



















